Sunday, 3 March 2013

باب : آدمی کے اسلام کی خوبی (کے درجات کیا ہیں) ہے

صحیح بخاری
کتاب الایمان

حدیث نمبر: 41
 
قال مالك أخبرني زيد بن أسلم،‏‏‏‏ أن عطاء بن يسار،‏‏‏‏ أخبره أن أبا سعيد الخدري أخبره أنه،‏‏‏‏ سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ إذا أسلم العبد فحسن إسلامه يكفر الله عنه كل سيئة كان زلفها،‏‏‏‏ وكان بعد ذلك القصاص،‏‏‏‏ الحسنة بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف،‏‏‏‏ والسيئة بمثلها إلا أن يتجاوز الله عنها ‏"‏‏.‏
‏‏.
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھے زید بن اسلم نے خبر دی، انہیں عطاء بن یسار نے، ان کو ابو سعید خدری نے بتایا کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جب (ایک) بندہ مسلمان ہو جائے اور اس کا اسلام عمدہ ہو (یقین و خلوص کے ساتھ ہو) تو اللہ اس کے گناہ کو جو اس نے اس (اسلام لانے) سے پہلے کیا معاف فرما دیتا ہے اور اب اس کے بعد کے لیے بدلا شروع ہو جاتا ہے (یعنی) ایک نیکی کے عوض دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک (ثواب) اور ایک برائی کا اسی برائی کے مطابق (بدلا دیا جاتا ہے) مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس برائی سے بھی درگزر کرے۔ (اور اسے بھی معاف فرما دے۔ یہ بھی اس کے لیے آسان ہے۔)

  • Narrated Abu Saeed Al Khudri:Allah's Messenger (saws) said, "If a person embraces Islam sincerely, then Allah shall forgive all his past sins, and after that starts the settlement of accounts, the reward of his good deeds will be ten times to seven hundred times for each good deed and one evil deed will be recorded as it is unless Allah forgives it."

حدیث نمبر: 42
 
حدثنا إسحاق بن منصور،‏‏‏‏ قال حدثنا عبد الرزاق،‏‏‏‏ قال أخبرنا معمر،‏‏‏‏ عن همام،‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إذا أحسن أحدكم إسلامه،‏‏‏‏ فكل حسنة يعملها تكتب له بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف،‏‏‏‏ وكل سيئة يعملها تكتب له بمثلها ‏"‏‏.‏
‏‏.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ان سے عبدالرزاق نے، انہیں معمر نے ہمام سے خبر دی، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے (یعنی نفاق اور ریا سے پاک کر لے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر برا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے (جتنا کہ اس نے کیا ہے)۔

  • Narrated Abu Hurairah: Allah's Apostle said, "If any one of you improve (follows strictly) his Islamic religion then his good deeds will be rewarded ten times to seven hundred times for each good deed and a bad deed will be recorded as it is."

No comments:

Post a Comment